کرائمز

تھانہ فتح شاہ کا علاقہ غیر بن گیا، شہریوں میں خوف ہر ہراس

ساہوکا (نزاکت علی چوہان ) تھانہ فتح شاہ کا علاقہ غیر بن گیا ڈاکوؤں اور چوروں کے چھکے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے موثر سائیکلیں نقدی زیورات۔مال مویشی اور دیگر پارچات چھین کر فرار پولیس بے بس اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کا علاقہ اس وقت علاقہ غیر بن گیا ڈکیتی کی پہلی وارت محمد عمران ولد محمد حنیف آ رائیں کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا تو پی آ ئی لنک نزد 493 ای بی پر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 30000ہزار مالیت کا موبائل اور 3300سو روپے چھین کر فرار ہوگئے دوسری چوری کی واردات محمد اشفاق ولد نذیر احمد آ رائیں سکنہ 493ای بی کے گھر چھت پھاڑ کر تین تولہ طلائی زیورات 275000ہزار روپے نقدی چوری کر کے لے گئے تیسری ڈکیتی واردات اصغر علی ولد محمد اشرف آ رائیں سکنہ 45ای بی کام کے سلسلے میں جارہا تھا کہ کھادر نہر پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 35000ہزار روپے نقدی ایک عدد موبائل اور موٹرسائیکل 2014ماڈل نمبر 206چھین کر فرار ہوگئے چوری کی چوتھی واردات تین نامعلوم چور گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 465ای بی کے کمروں کے تالے توڑ کر ایک عدد ایل سی ڈی اور پنکھے وغیرہ چوری کر کے لے گئے چوری کی پانچویں واردات محمد نواز ولد شاہ محمد ڈو گر سکنہ چک نمبر 323ای بی کے بھانہ سے 500000لاکھ مالیت کی بھینس چوری کر کے لے گئے ڈکیتی کی چھٹی واردات چک نمبر 48کےبی کے رہائشی نامعلوم جوان سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ فتح شاہ جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آ ر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور عرصہ دراز سے تعینات پولیس ملازمین کا تبادلہ کیا جائے ۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button