کرائمز

چوک سرور شہید نجی کالج میں طلبا وطالبات کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا

چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ )چوک سرور شہید نجی کالج میں طلبا وطالبات کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا ایک اور طالبہ سے حراسگی کی شکایت پولیس تھانہ سرور شہید نے تفتیش شروع کر دی والدین پریشان نجی کالج مالکان سے انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے معروف نجی کالج اسپائر کالج میں طلبا و طالبات کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا ہے اس نجی کالچ میں اکثر حراسگی کے معاملات منظر عام پر آتے رہتے ہیں گزشتہ روز ںھی ایک کمپیوٹر استاد کی طرف سے نہم کلاس کی طالبہ کو حراس کرنے پر اس کے چچا نے 15 پر کال کر دی جس پر تھانہ سثی سرور شہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد عمران نامی کپیوٹر اپریٹر کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے والدین آئے روز کے واقعات سے شدید پریشانی کا شکار ہیں والدین کا کہنا ہے کہ ہم اس ادارے میں اپنے بچوں کو تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں لیکن یہاں آئے روز ایسے واقعات کی وجہ سے دل میں خوف بیثھ گیا ہے کہ کیا کریں شہریوں اور والدین نے کالج مالکان سے فوری طور پر کالج انتظامیہ اور منیجمنٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button