کرائمز
گوجر خان : شادی کی تقریب میں فائرنگ ،باراتی بچہ جاں بحق
گوجر خان (مرزاعتیق الرحمن)ڈھوک لس چوکی قاضیاں علاقہ تھانہ گوجر خان شادی کی تقریب بارات میں فائرنگ کے نتیجہ میں محمد عیسی بعمر 8 سال کا فائر لگ کر بابحق اور ربیعہ بعمر 7 سال کے زخمی ہونے کے واقعہ پر جناب CPO صاحب کا فوری نوٹس ایس او گوجر خان نے SDPO صاحب کی زیر نگرانی و SP صاحب کی ہدایت پر واقعہ میں ملوث دولہا مسمی محمد دانیال دولہے کے والد نصیر محمد اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان محمد عمر، عبد الوہاب ، سبطین ، ارتضیٰ ، فصیح اور محمد صہیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ملزمان کے قبضہ واقعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور روند برآمد مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل