کرائمز
مانگا منڈی :اوباش کی 12 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش ، درخواست دائر
لاہور /مانگامنڈی(سید ناظم رضا نقوی ) ہتھاڑ کے علاقے میں اوباش کی 12 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش شور شرابہ کرنے پر راہگیروں نے جان بچائی،شام 7.30پرجوتوں کے کارخانے سے مزدوری کرکے ہتھاڑ اپنے گھر پیدل واپس جارہاتھا،راستے میں ویرانی جگہ پر فیاض نامی شخص مجھے زبردستی مٹی کے ٹیلوں لے گیا اور بدفعلی کی نیت سے میری شلوار اتار دی،میرے شور مچانے پرگزرنے والے موٹرسائیکل سواروں عامرشہزاد،بابر علی وغیرہ کے لائیٹیں مارنے پر مجھے برہنہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا ،اسی اثنا میں میرا چاچو بھی موقع پر پہنچ گیا اور مدد کے لیے 15 پر پولیس کو کال کردی ،سائل نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ مانگامنڈی میں تحریری درخواست بھی دے دی