علاقائی خبریں

شجاع آباد: پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جاری

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے پارک میں صفائی اور پودوں کی تراش خراش کا عمل بھی جاری ہے پارک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کر لی ہے گرین بیلٹس پر بھی صفائی اور پودوں کی تراش خراش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے پارکوں بارے اجلاس سے خطاب کے مو قع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شاہ شمس بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے پارک کے ایک حصے میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔پارک کے داخلی دروازے کا ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔پارک میں صفائی پودوں کی تراش خراش جاری ہے پارک کو بہتر حالت میں بحال کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔گرین بیلٹس پر بھی صفائی اور تراش خراش کا عمل جاری ہے آفیسران اور مالی سیلاب زدگان کے لیئے لگائے گئے کیمپوں کے ساتھ ساتھ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے مصروف عمل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button