کرائمز

کہوٹہ:نارہ نجی کلینک میں ڈاکٹر کے ہاتھوں غلط انجکشن لگنے سے نوجوان کی ہلاکت

کہوٹہ (عثمان مغل سے ) تھانہ کہوٹہ کی حدود یو سی نارہ نجی کلینک میں ڈاکٹر کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار لواحقین نے ڈاکٹر کو ٹھہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نارہ کنڈ کا رہائشی شہباز جو مزدوری کرتا تھا ، سینے میں معمولی درد کیوجہ ڈاکٹر علی کلینک میں آیا جہاں اسکو ای سی جی کیا جو ٹھیک آئی ۔ چیک اپ کے بعد انجکشن اور ڈرپ لگائی گئی جس سے نوجوان کی حالت بگڑ گئی اور لواحقین نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو طلب کیا جس پہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ رات گئے انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کیطرف سے کسی قسم کا کوئی نتیجہ سامنے آسکا ۔ دوسری طرف ڈاکٹر اور تمام سٹاف بھی زیر حراست رہا۔لواحقین نے موت کا ذمہ دار ڈاکٹر کو ٹھہرایا جسکے ہاتھوں پہلے بھی کئی اموات ہوچکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کا تعلق بااثر شخصیات سے بھی ہے جس سے کیس کے میرٹ پہ فرق پڑیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button