کرائمز

رائےونڈ : دو رکشوں میں تصادم، 13 سالہ لڑکا جاں بحق

لا ہو ر/ رائےونڈ (آئی این پی)رائیو نڈ کے علا قہ میں رکشہ بے قابو ہو کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقے بھچوکی پھاٹک پر سکول رکشہ طلبہ کو لیکر رائیونڈ سکول لے جارہا تھا کہ سڑک کنارے رکشے میں بے قابو ہو کر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں فلپس ولد ناصر مسیح سکنہ بھچوکی گایوں بعمر تقریباً 13سال کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button