کرائمز

نا خلف بیٹے نے ہتھوڑے مار مار کر باپ کو ابدی نیند سلا دیا

نارووال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )جائیداد کے تنازع پر نااہل بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ نارروال کے علاقے لانڈرہ پنڈوری میں پیش آیا جہاں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بیٹا اپنے باپ سے جائیداد کی منتقلی کا مطالبہ کرتا تھا اور مطالبہ پورا نا ہونے پر باپ کو ہتھوڑوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا کہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب کوٹلہ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے پٹرول ایجنسی مالک سے 17 لاکھ چھین لیے۔تفصیلات نے مطابق ثاقب محمود پٹرول ایجنسی سے 16 لاکھ 82 ہزار سے زائد کی رقم لیکر گاڑی میں گھر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا۔کوٹلہ ارب علی خاں تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں منڑاہر تیل ایجنسی پر گزشتہ روز سر شام پولیس وردی میں ملبوس کار سوار شحٖص اپنے ساتھیوں کے ہمرار1682530 روپے کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button