کرائمز

5لاکھ نقد ، دو قیمتی گھروں کے عوض جاوید بٹ کی زندگی کا سودا ، ہو شربا انکشافات

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹرز نے سپاری دینے والے کا نام بتا دیا۔لاہور، طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالے شوٹرز کی جانب سے سپاری دینے والے کا نام بتا دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش یہ بتایا ہے کہ انہوں نے جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر مصعب کے کہنے پر قتل کیا ہے، قتل کروانے کے عوض 5 لاکھ روپے سپاری اور دو قیمتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث 2 شوٹرز اظہر اور الیاس امیر مصعب سے رابطے میں تھے، دونوں شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی ہے کہ جو پتوکی کا رہائشی اور مصعب کا سابقہ ملازم ہے۔ذرائع کے مطابق امیر مصعب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز پہلے بیرون ملک فرار ہوا، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے قبل اور بعد میں بھی امیر مصعب سے رابطے میں رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button