کرائمز
رائیونڈ،ارشد کالونی پارک جوہڑ میں تبدیل،عوام پریشان
رائیونڈ (نامہ نگار) سی او یونٹ کی عدم توجہ کے باعث ارشد کالونی میں بچوں کے کھیلنے کے لیے بنایا گیا پارک کوڑے اور سیوریج کے گندے پانی سے بھر گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود نہ تو صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جا سکے اور نہ ہی گندے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکی مکینوں کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ اور بدبودار پانی کے باعث پارک تعفن کی لپیٹ میں ہے، جس سے ڈینگی، ہیضہ اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پارک کی صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔