کرائمز
بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا
حیدرآباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک دلخراش واردات سامنے آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالے نے ناریل کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے آلہ سے اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا، جسکے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی، ایڈیشنل ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔