کرائمز

ریسکیو بلڈنگ کوعارضی جنرل بس اسٹینڈمیں بدلنےکاحکم جاری،شہری سراپا احتجاج

میلسی(حسنین سے ) چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی میلسی کی غفلت ریسکیو بلڈنگ کوعارضی جنرل بس اسٹینڈمیں بدلنےکاحکم جاری کردیا تاجررہنماؤں کااحتجاج فیصلہ واپس لےکرپہلےسےموجودجنرل بس اسٹینڈکوبحال کیاجائے :مطالبہ تفصیل کےمطابق چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی میلسی امتیازجوئیہ کی جانب سے جاری کیاگیانوٹیفیکیشن جس میں فائربرگیڈمیلسی کی عمارت جوکہ ریسکیو1122 ادارے کےزیراستعمال ہے کوعارضی بس اسٹینڈمیں تبدیل کئےجانےپرشہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی نوٹیفیکیشن جاری ہونےکےبعدمتعلقہ ٹھیکیدارنے جیسےہی ریسکیو عمارت کی دیوارتوڑناشروع کی تومرکزی تنظیم انجمن تاجران اور شہریوں نے احتجاج شروع کردیااوراسسٹنٹ کمشنرمیلسی سے نوٹیفیکیشن واپس لینےکامطالبہ کیاچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کی جانب سے پبلک تشہیرکئے بغیرمخصوص ٹھیکیدارکوچارلاکھ نوے ہزارمیں سرکاری لاری اڈاجوکہ ملتان روڑپرواقع ہے کاٹھیکہ جاری کیاگیاہے جبکہ نوٹیفیکیشن ریسکیوادارےکی بلڈنگ میں عارضی بس اسٹینڈ کا جاری کردیاگیا جس کےسبب ابہام وتشویش نے جنم لیاہے سرکاری لاری اڈا کی موجودگی کےباوجود ریسکیو ادارے کےزیراستعمال جگہ پر بس اسٹینڈ قائم ہونے سے شہرمیں تجاوزات بےہنگم ٹریفک کابہاؤ حادثات میں جہاں غیرمعمولی اضافہ ہوگاوہیں شہری ہنگامی حالت میں بروقت ریسکیوکی سہولت سے بھی محروم ہوجائیں گے شہریوں اور تاجربرادری کی جانب سے اس اقدام کویکسرمستردکردیاگیاہے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کواس غیرذمہ دارانہ اورمخصوص افرادکونوازنے کاذمہ دارٹھہراتےھوئے ڈپٹی کمشنروہاڑی اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سے مطالبہ کیاہے کہ جاری شدہ نوٹیفیکیشن واپس لیاجائے اور سرکاری لاری اڈاواقع ملتان روڑکو اوپن نیلامی کرکے بحال کیاجائے تاکہ شہر سے بےہنگم ٹریفک کابہاؤختم ہوسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button