کرائمز

تجاوزات کےخلاف آپریشن کےدوران مزاحمت،پانچ افرادکےخلاف مقدمہ درج

میلسی (حسنین سے ) میونسپل کمیٹی کی جانب سے تجاوزات کےخلاف آپریشن کےدوران مزاحمت کرنےپرپانچ افرادکےخلاف مقدمہ درج گزشتہ دنوں علامہ اقبال مارکیٹ کےدکانداروں ارشداورعاطف نے میونسپل کمیٹی عملے کےساتھ مزاحمت کرتےہوئے قتل کی دھمکیاں دی اور دست درازی کی تھی تفصیل کےمطابق وزیراعلی پنجاب کی صوبہ بھرمیں جاری تجاوزات کےخلاف مہم کےسلسلہ میں ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی میلسی کی زیرنگرانی میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ انچارج محفوظ احمد کی سربراہی روزانہ کی بنیاد پرشہرکی مصروف شاہراہوں ,بازاروں سے تجاوزات ختم کروائی جارہی ہیں گزشتہ روز میونسپل کمیٹی عملے نے قائداعظم روڑ علامہ اقبال مارکیٹ میں دکانداروں کو سامان حدود میں رکھنے کہاجس پرواگی کلاتھ ہاؤس اور جنرل سٹور کے مالکان نے سامان دکان کی حدودمیں کرنے کی بجائے شدیدمزاحمت شروع کردی انکروچمنٹ انسپکٹرمحفوظ احمدکوقتل کی دھمکیاں ودیگرملازمین کودھکےدیے دست درازی کرتےہوئے غیراخلاقی جملے بھی استعمال کئے اوردکان کےباہرغیرقانونی طورپرراستے کی رکاوٹ بننے والاسامان بھی نااٹھایاعملہ انکروچمنٹ نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنرمیلسی کوصورتحال سے آگاہ کیااورقانونی کاروائی کےلیے ملزمان کےخلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی کودرخواست برائے اندراج مقدمہ جمع کروائی گئی جس تھانہ سٹی میلسی دفعہ بجرم 506 ,186,148 کارسرکارمیں مداخلت سرکاری حکم کی خلاف ورزی مسلح قتل کی دھمکیاں دینے پرانکروچمنٹ محفوظ احمدکی مدعیت میں دونامزدملزمان راشد ,عاطف,ولدخدابخش واگی اورتین نامعلوم افرادکےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button