کرائمز

رقبہ پر قبضہ کی کوشش ، صفیہ بیگم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

میلسی (حسنین سے ) امجد سنڈھل اور شاہ نواز سنڈھل جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملکر مجھے ،میرے خاوند میاں ارشاد حسین اور بیٹے ولایت حسین کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔گذشتہ دو دن سے ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ اقبال کھچی،شاہ نواز کھچی اور دیگر درجن بھر مسلح افراد کے ساتھ ہمارے رقبہ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر چکے ہیں ۔ صفیہ بیگم امجد سنڈھل اور شاہ نواز سنڈھل نے مختلف اوقات میں میرے بیٹے ولایت حسین سے 33 لاکھ سے زیادہ رقم ہتھیا لی ۔ جس کی واپسی کے تقاضے پر وہ ہمارے دشمن بن گئے ہیں ۔بااثر ہونے کی وجہ سے جھوٹے مقدمات کروانے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلی حکام تحفظ فراہم کریں۔
تفصیل کے مطابق موضع سنڈھل کی رہائشی صفیہ بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا اس کے حقیقی بھائی امجد سنڈھل اور شاہ نواز سنڈھل جائیداد کے لالچ میں اس کے اور اسکی فیملی کے دشمن بن گئے ہیں۔ میرے بیٹے ولایت حسین سے مختلف اوقات میں 33 لاکھ سے زیادہ رقم ہتھیا لی واپسی کے مطالبے پر دشمنی پر اتر آئے اور جھوٹے مقدمات اور قتل کی دھمکیاں دینے لگے ان کے خوف سے میں نے اپنے بیٹے کو ملک سے باہر بھیج دیا اب ہم پیرانہ سال میاں بیوی گھر میں اکیلے رہتے ہیں اس کا فائدہ اٹھا کر امجد سنڈھل اور شاہ نواز سنڈھل میری زمین اور گھر پر قبضہ کرنے کے لیے جرائم پیشہ افراد اقبال کھچی ،شاہ نواز کھچی اور دیگر لوگوں کے ذریعہ میری حق مہر میں ملے ہوئے 4 ایکڑ زمین پر مسلح ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اہل علاقہ کی مدد سے انکی یہ کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ لیکن امجد مغل اور شاہ نواز با اثر ہونے کی وجہ سے ہمیں خطرناک نتائج اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ میری وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ائی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button