کرائمز

سیالکوٹ : 3ڈاکوؤں کا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 15 وارداتیں ٹریس

سیالکوٹ (مرید باجوہ )سیالکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3ڈاکوؤں کا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 15 وارداتیں ٹریس، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی 2لاکھ روپے، طلائی زیورات 4تولے ،4قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل معہ 30گولیاں برآمد۔ترجمان پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ڈاکوؤں کے ارسلان عرف دادو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، جن کے نام کی شناخت 1.ارسلان عرف دادو ولد منظور حسین سکنہ عدالت گڑھا،سیالکوٹ2.محمد عظیم ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ کینٹ بلال ٹاوان گوجرانوالہ
3.چاند ولد فیاض سکنہ گنجیانوالی، سیالکوٹ ملزمان کے قبضہ سےمال مسروقہ جس میں نقدی 2لاکھ روپے، طلائی زیورات 4تولے ،4 قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 3عدد پسٹل 30 بور معہ 30 گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button