کرائمز

لیاری سے ڈکیت سرغنہ ایاز علی سیال ،ساتھی محمد حیات بلوچ گرفتار

کراچی:(نمائندہ کرائمز پوائنٹ )پاکستان رینجرز (سندھ) اور ضلع سٹی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے 2 انتہائی مطلوب ڈکیت اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا نمبر پنچ کرکے فروخت کرنے والا گروہ کا سرغنہ ایاز علی سیال اور اس کا ساتھی محمد حیات بلوچ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر سیلزمین لوٹتے چوری اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلوں کا نمبرز پنچ کر کے واجد اور ہوشیار کو فروخت کرتے ہیں جبکہ واجد اور ہوشیار چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کراچی سے بلوچستان لے جا کر فروخت کرتے ہیں ملزم ایاز علی سیال نے اپنی بیوی کے ہمراہ گلشن معمار اور نیو لیاری کے علاقہ سے مویشی چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم ایاز علی سیال اپنے گروپ کا سرغنہ ہے اور اپنے بھائی فیاض عظمت سالے مراد فرحان اور محمد حیات بلوچ کے ہمراہ لیاری گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو روک کر متعد دسیلزمینوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے ملزم ایاز علی سیال کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے گرفتار ملزمان نے فقیرہ گو ٹھ کے علاقہ میں آٹے والی گاڑی سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چارلاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ گرفتارملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button