کرائمز

منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملزم منشیات سمیت گرفتار

زمان ٹاون (نمائندہ کرائمز پوائنٹ )ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن کی منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تصویر محل چوکی انچارج کامران عباسی نے چکراگوٹھ قبرستان کے قریب سے منشیات فروش گرفتار کرلیا,،گرفتار ملزم عبداللہ ولد نیاز الدین عادی جرائم پیشہ ہے,،ملزم کورنگی قبرستان کے قریب نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا ہے،مخبر خاص کی اطلاع ملتے ہی تصویر محل چوکی انچارج کامران عباسی نے بروقت کاروائی کی,،ملزم کے قبضے ایک کلو 100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے,،ملزم چرس کے ٹکڑے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں بھر کر مختلف قیمتوں میں فروخت کرتا تھا,،ملزم کے خلاف ماضی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا, عوامی کالونی میں منشیات اور چوری و رہزنی کے مقدمات درج ہے,،ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے,

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button