گڑھاموڑ میں میپکو واپڈا کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،مقدمات درج
گڑھاموڑ (کرائم رپورٹر) گڑھاموڑ میں میپکو واپڈا کی بجلی چوروں کے خلاف مبینہ کاروائی جاری۔ 3 بجلی چوروں کے گھروں پر چھاپا مارا تو بجلی چور موقع سے فرار بجلی چوروں نے میٹر کی مین کیبل کو ٹمپرڈ کر کے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی۔ تفصیل کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح گڑھاموڑ میں بھی میپکو واپڈا نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی تیز کر دی ہے واپڈا ٹیم نے دوران چیکنگ بجلی چوروں کے گھروں چھاپہ مارا تو بستی صدیق آباد اور ظہیراباد شہید میں3 بجلی چور سلیم ، اکرم ، وسیم نامی افراد نے میٹر کی مین کیبل کو ٹمپرڈ کر کے ڈائریکٹ تاریں لگا کر مبینہ طور پر بجلی چوری کر رکھی تھی۔ ایس ڈی او واپڈا رانا اشتیاق احمد اور میٹر انسپیکٹر خادم حسین نے 3 بجلی چوروں کے خلاف پولیس تھانہ گڑھاموڑ میں استغاثہ دے کر علیحدہ علیحدہ مقدمات نمبر 457/24,459/24,460/24 درج کروا دیئے ہیں جبکہ بجلی چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا رانا اشتیاق احمد نے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں ان کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔