کرائمز

گگو منڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں

گگو منڈی (نامہ نگار) پولیس کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر ایس ایچ او گگو حسن آفتاب کیانی کی سربراہی میں سرچ آپریشن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ریکارڈد یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش قاسم ولد جمیل عرف گونگا بھٹی سکنہ 201 ای بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1100 گرام ہیرؤین برآمد مقدمہ درج تنویر عباس ولد نذیر حسین شاہ سکنہ 201 ای بی گرفتار 1300 گرام چرس برآمد مقدمہ درج رضوان ولد یسین راجپوت سکنہ طفیل آباد سے 20 لیٹر شراب اسلم بھٹی 201 ای بی سے 20 لیٹر شراب عارف ولد خوشی محمد اوڈھ چوہان سکنہ 371 ای بی سے رائفل 7 ایم ایم اور پسٹل 30 بور برآمد مقدمہ درج اس موقع پر ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا عزم ہے کہ تھانہ گگو کی حدود میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا ہے میں اور میری پوری ٹیم دن رات جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا ڈال رہیں ہیں انشائاللہ جلد ہی چور اور ڈکیٹ سلاخوں کے پیچھے ہونگے کیونکہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو نئی نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button