کرائمز

لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

لاڑکانہ (نمائندہ کرائمز پوائنٹ )ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ دو مہران کاروں سے 312 کلو چرس برآمد، ایک ڈرگ ڈیلر بھی گرفتار۔ ٹاسک فورس کے ضلعی سربراہ SP ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار میمن صاحب کی زیر نگرانی خیرپور لاڑکانہ برج پر لاڑکانہ پولیس کی بڑی کارروائی۔ لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے منشیات فروش غلام سرور ولد رجب علی شر رہائشی شکارپور کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف لاڑکانہ پولیس کی مدعیت میں ضلع خیرپور کے تھانہ لانڈھیوں میں مہران کار سے 152 کلو چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ دوسری مہران کار سے 160 کلو چرس برآمد ہونے پر فرار ملزمان کے خلاف لاڑکانہ ضلعہ کے تھانہ ہٹڑی غلام شاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے فرار ملزمان سمیت خریداروں اور لوکل ڈیلرز متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے اس کامیاب کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران و جوانان کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button