کرائمز

موٹرسائیکل حادثہ ، مرزا ساجد سلیم جاں بحق ، ہر آنکھ اشکبار

چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی سامنے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر سامنے جانیوالے موٹر سائیکل سوار گر گیا سر فٹ پاتھ سے لگنے پر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سر کی شدید چوٹ کے باعث وفات پا گیا تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید محلہ محمدی کا رہائشی مرزا ساجد سلیم اپنے موٹر سائیکل پر کوٹ ادو روڈ پر اپنے گھر جارہا تھا کہ پیچھے سے کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری کے باعث ٹکر ماردی جس سے مرزا ساجد سلیم لڑکھڑا کر فٹ پاتھ پر گر گیا اور اس سر اور ناک منہ سے خون جاری ہوگیا جسے لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت گاڑی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی کافی کوشش کی لیکن جانبر نہ ہوسکا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اس حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبارنعش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button