کرائمز

جناح اسکوئر عظم پان کی طرف پیلی بلڈنگ کا علاقہ جرائم کا گڑھ بن گیا

کراچی (مرید حسین باجوہ /محمد فیضان میمن )ملیر سٹی کھو کھراپار سعودآباد جناح اسکوئر عظم پان کی طرف پیلی بلڈنگ کا علاقہ جرائم کا گڑھ بن گیا، جوے خانے آباد، گٹکا ماوا بھی بکنے لگاعلاقے مکین پریشان میں جوئے سٹے کے اڈے آباد ہوگئے، شفیع عرف ڈون کو 2 لاکھ روپے ہفتہ پر جوا سٹہ چلانے کا اجازت نامہ مل گی ایس ایس پی ملیر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، شہر میں آرگنائزڈ کرائم کی روک تھام کے لیئے بنائی گئی ٹاسک فورس دم توڑ گئی، ضلع ملیر کے سخت مزاج ایس ایس پی کاشف عباسی کی سخت مزاجی اور سخت احکامات بھی کام نہ آئے، آرگنائز کرائم بند ہونے کی بجائے موکلیں دی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق نے ایس ایس پی ملیر کاشف أفتاب عباسی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے علاقے کو جرائم کی منڈی میں تبدیل کر کے رکھ دیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ملیر سٹی کے علاقے میں شفیع عرف ڈون نامی شخص نے 2 لاکھ روپے ہفتہ پر جوئے خانے آباد کرنے کی موکل حاصل کرلی۔ زرائع کے مطابق ملیر سٹی گوشت مارکیٹ پر مجاھد نامی سٹہ رائٹر سٹہ لکھنے میں مصروف ہے جبکہ اردونگر میں حمید پٹھان اور اسلم SK نامی شخص جو کہ ایک سرکاری ملازم ہے سٹہ رائٹر بنا بیٹھا ہے، کھوکھراپار 4 نمبر پر نزیر اور گڈول نامی شخص سٹے کا پوائنٹ چلارہے ہیں جبکہ بچو بیکری کے پاس کیپٹن نامی شخص نے پوائنٹ کھول رکھا ہے۔ ندی کنارے گلو نامی شخص اور چمن کالونی صالح عرف مشین اور غریب آباد پر مندری نامی شخص شفیع عرف ڈون کا جوا سٹہ کا کام چلانے میں مصروف ہیں جناح اسکوئر پیلی بلڈنگ پر ماسٹر گلشن قدس پر رمی کلب جبکہ ملیر سٹی پولیس صرف پیداگیری میں مصروف نظر آتی ہے۔ تھانے کے اندرونی زرائع کے مطابق شفیع عرف ڈون کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں درجن سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں جس میں ڈون کئی بار جیل بھی جاچکا ہے جبکہ میمن گوٹھ تھانے میں بھاری منشیات کا مقدمہ بھی قائم ہو چکا ہے۔ علاقے میں نصف درجن جوئے سٹے کے پوانٹس آباد ہو چکے جبکہ تاحال ملیر سٹی پولیس پراگرام میں مصروف نظر آتے ہیں۔ جوئے سٹے کے تمام پوانٹس پولیس کی مبینہ سرپرستی میں کھلے عام چلائے جا رہے ہیں جبکہ علاقے کے متعدد کیبنوں پر گٹکا ماوا بھی سرعام فروخت کیا جارہا یے، یوں لگتا ہے کیونکہ سخت مزاج ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی نظریں ملیر سٹی تھانے سے اوجھل نظر آتی ہیں۔ جس طرح گزشتہ دنوں ایس ایس پی ملیر نے ضلع کے مختلف تھانوں میں عوامی کچہری لگا کر عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا اور چند افسران کو کھڑے کھڑے گھر بھیج دیا اس سے ضلع کے تھانوں میں تعینات تھانیداروں میں خوف کی فضاء قائم ہوتی نظر آئی جبکہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں تاحال آزادی سے آرگنائزڈ کرائم چلایا جا رہا ہے جس پر ایس ایس پی ملیر کی جانب سے تاحال ایکشن نہ لیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ خبر شائع ہونے کے بعد ایس ایس پی ملیر کی جانب سے کب اور کیا ایکشن لیا جائیگا۔ کیا ایس ایچ او ملیر سٹی آرگنائزڈ کرائم چلانے والے شفیع ڈون کخلاف اورجنل مقدمہ منشیات یہ غیر قانونی اسلحہ یہ ماوہ گٹکا لیکن صرف جوا سٹہ کا مقدمہ ایک گھنٹے میں iO ملیر سٹی سے جوڑ توڑ اور باہر شفیع طاقتور ہے یہ پولیس یہ پیسہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button