کرائمز

ہائی ویز پر کھلے آسماں تلے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو پکی چھت مہیا

دادو (مرید حسین باجوہ )ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ علی صاحب کا پکٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولت مہیا کرنے کا احسن اقدام،انڈس ہائی وے اور لنک روڈوں پر پولیس اہلکاروں کیلئے پکی چوکیاں بنوا دی گئیں جبکہ پرانی خستہ حال چوکیوں کی بھی مرمت کروائی گئی ہے،علاؤہ ازیں دادو بی سیکشن تھانے کی عمارت میں بھی تزئین و آرائش کا کام کروایا گیا ہے،ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ علی صاحب نے دادو بی سیکشن تھانے کی حد میں تعمیر و مرمت کرائی گئی مختلف چوکیوں اور پکٹوں کا افتتاح کیا،ایس ایس پی صاحب کی جانب سے مختلف چوکیوں کو دادو پولیس کے شہید اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کردیا گیا ہے،جس میں شیخ دڑو لنک روڈ پر قائم چوکی کو شہید ھیڈ کانسٹیبل محمد حسن ملاح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ،جام بھنڈ پٹرول پمپ کے قریب پولیس چوکی کو شہید ھیڈ کانسٹیبل دلدار بھنڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،بائی پاس پر قائم ایک پکٹ کو شہید ھیڈ کانسٹیبل ممتاز علی پنہور کا نام دیا گیا ہے،چیک پوسٹوں کی عمارتوں کی مرمت سمیت رنگ روغن، بجلی اور سینٹری ورکس جیسی بنیادی سہولیات کے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف پکٹوں کی تعمیرِ نو کروائی گئی ہے ،تھانہ دادو بی سیکشن کے بلڈنگ کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے خاص طور پر لاکپ میں پانی اور بجلی کی دستیابی سمیت واشروم کی صورتحال کو بہتر کیا گیا ہے،افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی صاحب کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی آصف علی آرائیں، ایس ایچ او بی سیکشن ریاض احمد بھٹو ھیڈ محرر بی سیکشن شاہنواز وگھیو اور دیگر افسران موجود تھے،اس موقع پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ علی صاحب کا کہنا تھا کہ مذکورہ چوکیوں کی خستہ حالت تھی ہائی وے کی باز پکٹوں پر پولیس اہلکاروں کو سردی، گرمی اور بارشوں میں کھلے آسماں تلے ڈیوٹی کرنی کی دشواری کا سامنا تھا، گزشتہ ماہ ضلع دادو کی چارج سنبھالنے کے بعد پولیس اہلکاروں کے اس اہم مسئلے پر کام کیا اور ہائی ویز پر کھلے آسماں تلے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو پکی چھت مہیا کرنے کے اقدامات کیے گئے، پیر شاخ سے لیکر دھامراہ واہ تک انڈس ہائی پر قائم پکٹوں کی مرمت اور تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کا کام مکمل ہو چکا ہے ان کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شاباشی دیتا ہوں تعمیر و مرمت کرائی گئی تمام چوکیوں/پکٹوں پر مقرر پولیس اہلکاروں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے،ترجمان دادو پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button