کرائمز

پنجاب میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون ،بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد

سانگلہ ہل :(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹرز ، جعلی میڈیکل اسٹورز ، نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ذیشان شبیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد ، ڈرگ انسپکٹرشاہکوٹ ، ڈرگ انسپکٹر سانگلہ و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 19 کیسز کی سماعت ہوئی۔اجلاس کی سفارشات پر 03 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے ، 07 میڈیکل سٹوروں کو وارننگ اور 08 میڈیکل اسٹورز کے چالان عدالتوں میں بجھوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ضلع بھر میں زائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات تمام ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور انکو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button