قائداعظم ہل پارک میں قبضہ مافیا اور با اثر بزنس مینوں نے اپنے پنجے گارڈ لیے
سانگلہ ہل (آئی این پی) چند سال قبل 39 ایکڑ پر بنایا جانے والا کروڑوں روپے کی لاگت سے قائداعظم ہل پارک میں قبضہ مافیا اور با اثر بزنس مینوں نے اپنے پنجے گارڈ لیے ہیں اور اب قائداعظم ہل پارک میں 536 مرلے جگہ پر تفریح پارک کو ختم کر کے شادی ہال۔مارکی۔جم خانہ۔کیفے وغیرہ اور سینکڑوں دوکانیں بنانے کا پروگرام تشکیل دے دیا گیا ہے جس پر 27 ستمبر کو سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان پر 15 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور 8 ماہ میں مکمل ہوگا اس ہل پارک پر سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کر کے عوام کی تفریح کے لیے یہ بنایا گیا تھا جس کو وہ لوگ ختم کر کے اس جگہ اپنا کاروبار کرنے جا رہے ہیں سانگلہ ہل کے شہری وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہل پارک کو فوری طور پر با اثر مافیا سے چھٹکارا دلایا جائے اور اس کو عوام کی تفریح کے لیے ہی رہنے دیا جائے کیونکہ یہ اپنے علاقے کا واحد پارک ہے جو قدرتی ہل کی وجہ سے خوبصورتی میں اپنا نمایاں مقام رکھتا ہے مگر اس پارک میں سانگلہ ہل کے گردونواح سے لوگ آ کر اپنی فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کرتے ہیں