سعید آباد میں جرائم کے ریٹ مقرر ، پولیس سرپرستی کا انکشاف
کراچی ( مرید حسین باجوہ /سہیل ابڑو ) کراچی سعید آباد تھانہ کی حدود میں سماجی برائیاں ختم نھیں ہو سکی سعیدآباد تھانہ گل ولی نے ٹھیکے پر لے لیا،ایس ایچ او سعید آباد قمر جاويد کیانی نے جواری گل ولی کو جوئے سٹے چکھا ڈبہ ،مانگ مانگ پتہ گھوڑی چلانے کی اجازت دے دی،ایس ایچ او سعید آباد اور ہیڈ محرر کو ہفتہ وار بیٹ دی جاتی ہے،جبکہ انٹیلیجنس افسر اور اسٹاف کو الگ سے بیٹ دی جاتی ہے،جس کی وجہ سے پولیس کارروائی نھیں کر رہی ہے، کچھ دن پہلے صحافیوں کی نشاندہی پر ایس ایچ سعید آباد نے جوئے کا اڈہ بند کروایا تھا،مگر ایس ایچ او نے دوبارہ ہفتہ بیٹ میں اضافہ کر کے دوبارہ گل ولی کو جوئے سٹے کے اڈے چلانے کی موکل دے دی،جوئے کا اڈہ چلنے سے علائقہ مکین سخت پریشان ہیں جوئے خانہ میں گالم کلوچ کیا جاتا ہے،جواری گل ولی نے علائقہ مکینوں کو کہا کے میرا جوئے کا اڈہ کوئی بند نھیں کروا سکتا ہے،میں ایس ایچ او سعید آباد اور ہیڈ محرر کو ہفتہ بیٹ دیتا ہوں میرا جوئے کا اڈہ بند نھیں ہوسکتا ہے