علاقائی خبریں

مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

لاہور (آئی این پی) مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے دہشتگرد واصل جہنم کرنے پر قرارداد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتن الہندوستان کی بیخ کنی کی گئی، فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پائی۔قرارداد میں شہادت پانے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قرارداد کامتن میں کہا گیا ہے کہ شہدا کے بلند درجات اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں ۔مسلح افواج دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مادرِ وطن کے بہادر سپوتوں کی شہادتیں اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان عرصہ دراز سے دہشتگردوں سے بر سر پیکار ہے، قومی سلامتی کے اداروں نے ہمیشہ دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج ہر وقت وطن کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ قرار داد میں فتنہ الہندوستان و خوارج اور سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button