حساس ادارے کے ملازم کا دوران ڈکیتی قتل کا مقدمہ ٹریس
وہاڑی/ ٹھینگی(مرید حسین باجوہ ) حساس ادارے کے ملازم کا دوران ڈکیتی قتل کا مقدمہ ٹریس، ایس پی انویسٹیگیشن فاروق احمد کمیانہ کی ڈی ایس پی صدر محمد اشرف تبسم کے ہمراہ پریس کانفرنس ،حساس ادارے کا ملازم اپنی بیٹی کو ملتان پیپر دلوانے جا رہا تھا کہ سفاک ڈاکوؤں نے بیٹی کے سامنے باپ کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل کر دیا،ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی سپرویژن اور گائیڈ لائن کے مطابق ورکنگ کی گئی جس کی بدولت کیس ٹریس ہوا، وقوعہ کا ایک ملزم نعیم دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا ہے، واردات کے دوسرے ملزم غلام مصطفی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، تیسرے ملزم نوریز کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے،اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ کیس ٹریس ہوا اور ہم متاثرہ فیملی کے سامنے سر خرو ہوئے،اندھے قتل کو ٹریس کرنا ناممکن تھا