کرائمز

بدین؛کاروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 9 ملزمان گرفتار

بدین(مرید حسین باجوہ ) پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ لاکھوں روپے مالیت کے جعلی سگریٹ، ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چرس اور 1120 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے ہیں.ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر آصف محمود کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات کے کیس میں مطلوب روپوش ملزم دولت لْنڈ کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے مزید کاروائی کے دوران 14 وھیلر ٹرک سے چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے 243 کارٹون جعلی کمپنی کے سگریٹ برآمد کرلیے ہیں پولیس نے کاروائی کے دوران ملزمان محمد اقبال آرائیں اور دانش رفیق آرائیں کو گرفتار کرلیا یے۔ سی آئی اے انچارج بدین انسپکٹر شاھجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم پرویز علی لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم امتیاز لاشاری موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 380 سفینا/ گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی انسپکٹر مولچند میگھواڑ نے اے ایس آئی علی حسن جمالی کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم عبدالجبار بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 190 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم اسماعیل عرف ابو کنبھار کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم گلزار عرف گولائی کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم عبدالغفار میتلو لغاری موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 550 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم برھان خان پٹھان کو ھونڈا سوک کار سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button