کرائمز

ہم اپنی عزت وقار کا دفاع کا حق رکھتے ہیں:ڈاکٹر جام نوید الرحمن

رحیم یار خان( کرائم رپورٹر) ڈاکٹر جام محمد نوید الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آبائی گاؤں چک عباس والے گھر میں ناجائز پولیس گردی در اندازی اور اپنے بزرگ والد گرامی اور بھائیوں کو بلا وجہ اور بغیر وارنٹ ( اغوا کر کے تھانے لے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ موجودہ حکومت کی طرف سے معززین اور شرفا کے گھروں میں در اندازی اور ماؤں بیٹیوں کی بے پردگی سے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ میں آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تھانہ اقبال آباد کے متعلقہ ظالم ایس ایچ او ر مضان جانی کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے اور بار بار ناجائز ہراسمنٹ اور در اندازی دراندا کارروائی کی جائے ورنہ باور کراوانا چاہتا ہوں کہ آئندہ کسی بھی قسم کی دراندازی پہ پاکستان در اندازی پر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 452 کے تحت کہ "کسی کی چادر اور چار دیواری کو ناجائز پامال نہیں کیا جا سکتا ” ہم اپنی عزت وقار کا دفاع کا حق رکھتے ہیں ۔ پھر معاملہ کی شدت اور سنگینی کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button