مہر محمد افضل احمد پور شرقیہ میں ایس ڈی پی او تعینات
احمدپورشرقیہ (شفیق عطاری سے) مہر محمد افضل کو احمد پور شرقیہ میں ایس ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مہر محمد افضل کو بطور ایس ڈی پی او تعینات کر دیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے مہر محمد افضل کو صدر بار ایسوسی ایشن دیوان عبدالرشید بخاری جنرل سیکرٹری بار چوہدری فاروق عزیز صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ سید ناصر محمود رضوی جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار محمد مکی حیدر خان جلوانہ قلم دوست کے بانی اےڈی خان جلوانہ اور قلم دوست کے چیرمین سید مبین رضوی نے نئے تعینات ہونے والے مہر محمد افضل کو ویلکم ست بسم اللہ جی ایاں نوں کہا اس موقع پر ایس ڈی پی او مہر محمد افضل نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں عوام الناس حقائق پر مبنی درخواستیں پیش کریں تو فیصلے جلد از جلد ممکن ہیں کیونکہ ہم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے جس پر صدر بار دیوان عبدالرشید بخاری نے کہا کہ بار پولیس اور پریس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تاریخی مثالی کلیدی کردار رہے گا.