کرائمز

بلدیہ اور ویسث منیجمینٹ کی نا اہلی بستی مولویاں گندگی کا ڈھیر بن گیا

احمدپورشرقیہ (شفیق عطاری سے) سماجی سیاسی رہنما قاضی محمد افضل ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ . بلدیہ اور ویسث منیجمینٹ کی نا اہلی بستی مولویاں گندگی کا ڈھیر بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں کبھی کبھار عملہ صفائی بستی میں صفائی کیلئے أتا تھا جو اب بالکل نہیں أتے شکایت کرنے کے باوجود کوئی نہیں آتا الٹا سیدھا جواب دے کر ٹال مٹول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ایک کوڑا دان تھا وہ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں اب کوژا کرکٹ سڑکوں پر پڑا ہے نالیاں کا حال یہ ہے کہ صفائی نا ہونے سے بھری پژی ہیں اور پانی گلیوں اور سژکوں پر ہے بلدیہ کا حال یہ ہے گٹر لائن بچھائی گئی جس کا بستی کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ وہ بستی سے کم ازکم پچاس ساٹھ فٹ دور ہے کیونکہ سیورج پائپ کم ہو گئے تھے جو پایا تکمیل تک نا پہنچ سکا مین لائن سے جوڑ دیا ہے جس کا نقصان بستی کو ہو رہا ہے محلہ چاہ انجن کا سارا سیوریج لائن بستی کی طرف بہے رہی ہے جو بستی والوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے متعدد بار نشاندہی کی ہے مگر آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی تمام اہل محلہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمدپور شرقیہ عثمان آمین ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے آبیل کی ہے بستی مولویاں ڈیرہ نواب صاحب کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو اہل محلہ پھر دما دم مست قلندر کرے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button