کرائمز

راؤ فیصل الرحمن کی رشوت خور مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری

وہاڑی (رائے عنصر مرید ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ فیصل الرحمن کی رشوت خور مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے ضلع وہاڑی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی فیصل الرحمٰن نے عبد الرؤف فارسٹ گارڈ کو سول جج کی سربراہی میں ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں 20000 روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالرؤف فارسٹ گارڈ جنگلات کو 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے سول جج کی سربراہی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہو گئے تفصیلات کے مطابق درخواست دہندہ محمد رفیق سکنہ ضلع وہاڑی نے اینٹی کرپشن دفتر رابطہ کیا کہ عبد الرؤف فارسٹ گارڈ نے اسے بلیک میل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20000 روپے رشوت دےدو وہ رشوت نہیں دینا چاہتا بلکہ کاروائی کروانا چاہتا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے اس پر فور ی ٹریپ ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل الرحمٰن نے سول جج کی موجودگی میں موقع پر پہنچ کر عبد الرؤف فارسٹ گارڈ سے 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرورنشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button