کرائمز

حبیب آباد رشید میئو میٹر ریڈر کرپشن کنگ بن گیا

حبیب آباد (مرید حسین باجوہ ) لیسکو سب ڈویژن آختر آباد حبیب آباد میں تعینات میٹر ریڈر رشید مئیو نے صارفین کو میٹر لگوانے کے بہانے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا شہریوں سے میٹر لگوانے کے بہانے ہزاروں روپے وصول کرنے لگا عائشہ پارک کا رہاہشی غلام محی الدین کو میٹر لگانے کا جھانسہ دے کر 30ہزار روپے بٹور لیے میٹر مانگنے پر شریف شہری کو بجلی چوری میں ملوث کرنے کی دھمکیاں لگانے لگا شہری غلام محی الدین نے پریس کلب حبیب آباد کے سامنے احتجاج کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ ایف آئی اے کے افسران محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران ایس ای سرکل اوکاڑہ ایکس سی این سرکل رینالہ خورد اور ایس ڈی اوحبیب آباد سے کرپٹ میٹر ریڈر رشید مئیو کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ رقم واپس کرنے یا میٹر لگوانے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button