علاقائی خبریں

ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

لاہور (آئی این پی) الیکشن کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ٹیسٹ کا انعقاد گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور میں کیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا مقصد انتخابی عملے کی صلاحیتوں کو جانچنا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عملہ تیار کرنا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب شریف اللہ خاں نے وائس پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول، سید عبد الواحد کے ہمراہ ٹیسٹ سنٹر کی آن لائن مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر شریف اللہ خاں نے کہا کہ شفاف اور مو¿ثر انتخابی عمل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور تربیت یافتہ عملہ ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کی کوشش ہے کہ ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button