علاقائی خبریں
ملک احمد خاں نے سپیکر اسمبلی کا عہدہ سنبھال لیا
لاہور( آئی این پی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے وطن واپس پہنچنے پر ملک محمد احمد خاں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سنبھال لیا۔گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک محمد احمد خاں قائمقام گورنر پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔