سابقہ پولیس آفیسر کے گھر چوری کی بڑی واردات ، علاقہ میں خوف و ہراس
لاہور/ مانگا منڈی (عطا اللہ بھٹی / کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں واقع ایک گھر میںچوری کی واردات ، چور لاکھوں روپے کی نقدی، قیمتی زیورات، ایک پستول اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ شہریوں میں خوف و ہراس کی ایک اور لہر ہے اور پولیس کو اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ گھر کے مالک شوکت سب انسپیکٹر (ریٹائرڈ) اور ان کا خاندان ضروری کام کے سلسلے میں گجرانوالہ گئے تھے اور جب وہ شام کو واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر کا مین دروازہ کا تالا توڑا ہوا ہے اور گھر میں گھس کر چوری ہوئی ہے۔متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ چوروں نے گھر سے تقریباً 20 لاکھ روپے کی نقدی، پانچ تولے سونے کے زیورات، ایک 30 بور کی پستول، کچھ سوٹ جو سلے ہوئے تھے اور کچھ جو سلے نہیں تھے، چوری کر لیے ہیں۔پولیس مصروف تفتیش