علاقائی خبریں
اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی مساجد کمیٹی کا اجلاس
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی مساجد کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، متعلقہ محکموں کے افسران سمیت مختلف مسالک کے علمائے کرام و کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے، اجلاس میں تحصیل اوکاڑہ کی 2 اور تحصیل دیپالپور کی 1 مسجد کے این او سیز کی درخواستیں پیش کی گئیں، کمیٹی نے مسجد بلال اہلسنت (حنفی بریلوی) واں گاہرکی کے لیے این او سی کی اجازت ملتوی کر دی گئی جبکہ مسجد اہلحدیث اڈہ شاہ یکہ تحصیل دیپالپور کے این او سی کی منسوخی کی درخواست کے سلسلہ میں اہلحدیث مسلک کے نمائندے کی عدم موجودگی میں ملتوی کی گئی اور جامع مسجد الامن چک 36/4 ایل ملگدہ بنگہ حیات روڈ تحصیل اوکاڑہ کے این او سی کی اجازت دے دی۔#