کرائمز

رینج سرورشہید میں محکمہ جنگلات عملہ کی ملی بھگت ، لاکھوں کے درخت چوری

چوک سرورشہید (مرزا شہزاد بیگ ) رینج سرورشہید میں محکمہ جنگلات عملہ کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کرنے میں مصروف عمل ، سڑکوں کے کنارے پڑی درختوں کی باقیات کو کاٹ کر آگ لگائی جانے لگی ، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی ، شہریوں نے ڈی ایف او لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیل کیمطابق رینج سرورشہید میں ٹمبر مافیا محکمہ جنگلات عملہ کی مبینہ ملی بھگت سےسرکاری درختوں کا صفایا کرنے لگے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے سرکاری درخت چوری ہونا معمول بن گیا ہے ٹمبر مافیا کو سرورشہید محکمہ جنگلات عملہ کی سرپرستی حاصل ہے درختوں کی کٹائی کیبعد محکہ جنگلات عملہ ایک درخت پر دو سے تین نمبر درختوں کے نمبر لگا کر کاغذی کاروائی مکمل کرلیتےہیں اور درختوں کے باقیات کو آگ بھی لگائی جاتی ہے ٹمبر مافیا بلاک آفیسر ، گارڈ کیساتھ مل کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں عرصہ دراز سے رینج سرورشہید میں مقامی بلاک افیسر اور گارڈ حمیداللہ ، اکرم ، یاسین ، حامد ، جمشید ،قاسم سعید و دیگر تعینات ہیں جنکی کا ٹمبر مافیا کیساتھ مسلسل رابطہ ہے اور ایک ہی بلاک میں تعینات ہونے کی وجہ سے درخت چوری میں تیزی نظر آرہی ہے شہریوں چوہدری ساجد ، کاشف ، عمر ندیم ، راشد تھہیم ، نیک خان ، ذیشان جٹ ، ابرار علی ، عثمان جٹ ، ندیم سرویا ، امان اللہ و دیگر نے چیف ملتان اور ڈی ایف او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ عملہ کیخلاف انکوائری کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری درختوں کو چوری ہونے سے بچایا جا سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button