3 عورتوں کا غواء ڈی پی او ٹوبہ کا نوٹس تینوں مغوی عورتیں برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)علاقہ تھانہ اروتی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ چک 753 گ ب میں 3 عورتوں کا غواء ڈی پی او ٹوبہ کا نوٹس تینوں مغوی عرتیں برآمد 7 ملزمان گرفتار بشیر احمد ولد اللہ دتہ قوم گوپے را سکنہ چک نمبر 753 گ ب نے اروتی پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے چچا زاد بھائی کی بیوی مسمات سکینہ بی بی زوجہ ظفر، صوبیہ بی بی دختر ظفر بعمر 30 سال ،صنوبر بی بی زوجہ اسلم بعمر 25 سال گھر میں موجود تھیں کہ شفیق ،انیس، عدنان، راشد۔ حامد میو وغیرہ ساکنان 756 گ ب مسلح آتشیں اسلحہ و ڈنڈے سوٹے بسواری دو عدد کاریں XLI و موٹر سائیکل 125 بلانمںری برنیت اغوا زنا حرام کاری آگئے اور زبردستی سائل کے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور عورتوں کو بازوؤں سے پکڑ کر باہر گلی میں لے گئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے عورتوں کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اندراج مقدمہ کا حکم دیا اور ملزمان کی گرفتاری اور عورتوں کی بایابی کے فوری پولیس ٹیم تشکیل دی جس پرملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 578/24 تھانہ اروتی میں درج کر لیا گیا ہے ڈی ایس پی سرکل پیر محل اور ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ نفری نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں عورتوں 1سکینہ زوجہ ظفر 2صنوبر زوجہ اسلم 3صوبیہ دختر ظفر کو برآمد کر لیا گیا ہے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں مزید کاروائی جاری ہے وجہ عناد ملزمان راشد وغیرہ کی بہن نے بشیر کے بھانجھے اکرم سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا