ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 14243 ایمرجنسی ڈیلز کیں
فیصل آباد( ارباب سکندر اعوان سے) ماہِ ستمبر میں ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 14243 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ بروقت موقع پر پہنچ کر 2975 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 9679 میڈیکل، 126 آگ لگنے، 338 کرائم، 08 ڈوبنے، 12 عمارت گرنے اور 1105 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 13146 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 6879 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی. 5773 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے حادثات سے بچاؤ کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے سر کی چوٹ اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اس پر سفر کرتے وقت شہری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔