عطائی ڈاکٹر کا غلط انجکشن بزرگ خاتون کی زندگی خطرے میں پژ گئی
چوچک ( لیاقت علی ) عطائی ڈاکٹر منیر احمد جس نے اوکاڑہ میں اکبر روڈ پر المنیر کلینک کے نام سے ٹھگی ٹھوری کا اڈا بنا رکھا ہے اور ساتھ ایک میڈیکل سٹور بھی چلا رہا ہے اس کے پاس ڈاکٹری کی کوئی ڈگری یا سند بھی نہیں ہے بلکہ میڈیکل سٹور کا لائسنس تک نہیں ہے وہ اپنے اپ کو ایک بہت بڑا ڈاکٹر بتاتا ہے، خود ہی سرجن بنا ہوا ہے اور میڈیکل سٹور چلا کر کئی زندگیوں کو داؤ پر لگا چکا ہے گزشتہ روز بھی ایک ساٹھ سالہ خاتون (ز) بی بی اس کے کلیلنگ پر گئی اور اور بتایا کہ وہ دل کی مریضہ ہے اس کے جسم میں درد کی شکایت ہے جس پر عطائی ڈاکٹر نے اسے بغیر سوچے سمجھے ایک ٹیکہ لگا دیا جس کے بعد فوراً ہی مریضہ کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو کر کلینک کے اندر ہی گر پڑی جس کے بعد عطائی ڈاکٹر اپنے عملہ سمیت کلیلنگ سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مریضہ کی حالت انتہائی نازک ہے متاثرہ مریضہ کے لواحقین اور خاندان نے عطائی ڈاکٹر منیر کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، کمشنر ساہیوال، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، وزیر صحت پنجاب اور وزیراعلٰی پنجاب سے کلینک سیل کرنے اور سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے