گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مریال جانوروں کا مسکن بن گیا
شکرگڑھ( خالد سیف انجم سے)نواحی گاؤں امریال میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مریال کی ابتر صورتحال ، پرنسپل کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے عرصہ دراز سے مین دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، احاطہ دیوار آوارہ جانوروں کا مسکن بن گئی ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے۔ اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مذکورہ دیوار تعمیر کروانے سے قاصر ہے۔ پانچ سو کے قریب طالبات سکول میں زیر تعلیم ہیں۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیوار نہ صرف طلباء اور اساتذہ کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی خراب کر رہی ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن نارووال ، محکمہ تعلیم اور متعلقہ ادارے سکول کی دیوار کی مرمت پر توجہ دیں ، اور سکولوں کو محفوظ اور تعلیمی ماحول فراہم کریں تاکہ طلباء بہتر طریقے سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور ان کا مستقبل محفوظ ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کی بلڈنگز چیک کرنے کے ساتھ مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کی ہدایت جاری کی ھیں