کرائمز

بہن سے ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے نوجوان کو قتل کر دیا

چونیاں(محمدشہزادمغل) بہن سے ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے نوجوان کو قتل کر دیا، اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او اسلم بھٹی نے مزید بتایا کہ الہ آباد کے علاقہ طور آباد کالونی18 سالہ اشرف کےاغواء اور قتل کا معمہ حل ہو گیا ہےملزم شاہد ولد لیاقت سکنہ ٹبہ طور آباد کالونی الہ آباد کو گرفتار کر لیا گیا ملزم شاہد نے اپنی بہن الشبہ کیساتھ مقتول اشرف کے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا 08 جون کو ٹبہ طور آباد سے 18 سالہ اشرف کےلاپتہ ہونے پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 15 جون کو 18 سالہ اشرف کی گلی سڑی نعش فصل مکئی میں گلشن اقبال کالونی الہ آباد سے ملی تھی۔ ڈی پی او عیسیٰ خاں اور ڈی ایس پی چونیاں افتخار اعوان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او اسلم بھٹی نے بتایا کہ راہزنی کے مقدمات میں مطلوب ملزم شاہد کو گرفتار کیا تو ملزم شاہد نے دوران تفتیش الہ آباد میں ہونیوالے اشرف کے اندھے قتل کا انکشاف کر دیا سفاک ملزم شاہد نے بتایا کہ مقتول اشرف کے اسکی بہن الشبہ کیساتھ ناجائز تعلقات تھے ملزم شاہد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اشرف کو اغواء کے بعد قتل کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button