رائس ملز سے پونے دو کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی
چونیاں(محمدشہزادمغل) رائس ملز سے پونے دو کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی ملز مالکان نے ٹیکنیکل طریقے سے بجلی میٹر کو آہستہ کروا رکھا تھا اور ماہانہ کروڑوں روپے کا لیسکو کو نقصان پہنچا رہے تھے ایکسیئن لیسکو ڈویژن چونیاں فیضان ملک نے بتایا کہ عجوہ رائس ملز کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیسکو ڈویژن چونیاں نے کارروائی کرتے ہوئے، عجوہ رائس مل سے ایک کروڑ پچھتر ہزار روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے ملز مالکان نے ٹیکنیکل طریقے سے لیسکو واپڈا کا میٹر بجلی سلو کروا رکھا تھا۔ بجلی میٹر کو جب لیسکو کے سوفٹویئر سے چیک کیا گیا تو میٹر بجلی، لوڈ ہونے کے باوجود آہستہ چل رہا تھا۔ایس ای احمد شہزاد کے احکامات کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے عجوا رائس ملز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے مقدمہ 2279/24، ایس ڈی او عاشق علی لیسکو سب ڈویژن ویسٹ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایکسیئن لیسکو فیضان ملک نے مزید بتایا کہ بجلی چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کا جڑ سے خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ بجلی چوری کرنے والے عناصر قومی مجرم ہیں، انہیں معافی نہیں دی جائے گی۔