کرائمز
بجلی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا
پتوکی (عباس انصاری) شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔تفصیل کے مطابق لیسکو سٹی سب ڈویژن پتوکی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا شہریوں کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جس باعث جہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے وہیں خواتین اور بچے گھروں میں گرمی کے مارے بلک رہے ہیں جبکہ حکومتی زیرو لوڈشیڈنگ کے دعوے صرف زبانی دعووں تک محدود رہیں جس پر شہر بھر کی سیاسی، سماجی، فلاحی، تاجر و وکلا شخصیات سید حسن عباس ایڈووکیٹ، چوہدری تنویر حسین انجم، رانا محمد فیاض، شیخ زمان ہیرا، حاجی محمد عباس انصاری، ڈاکٹر عمران انور نے حکام سے فی الفور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے کردیا۔