سانحہ گل پلازہ کراچی قیمتی انسانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے :اہل تشیع رہنما
نارووال (نامہ نگار) سانحہ گل پلازہ کراچی پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہیں اس المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مذہبی سکالر پیر سید مفتی جعفر حسین شیرازی پیر سید انتظار حسین شاہ شیخ سائر علی پیر سید زاہد حسین نقوی حاجی نذر عباس شیخ محمد حسنین رضا سماجی شخصیت نارووال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اہل تشیع رہنماؤں کا کہنا تھاحکومت سندھ تاجر برادری کے نقصانات کا ازالہ کرے کراچی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ درپیش ہوا ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی مرحومین کو رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی اہل بیت اطہار علیہ السلام کے صدقے مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین,الہی امین