گرفتاریوں اور پولیس گردی سے ڈرنے والے نہیں: چوہدری رب نواز
اوکاڑہ (مزمل جوئیہ)ہم ان گرفتاریوں اور پولیس گردی سے ڈرنے والے نہیں چوہدری رب نوازثاقب مسریرہ ایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق چوہدری رب نوازثاقب مسریرہ ایڈووکیٹ نے تھانہ اے ڈویژن سے رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوکاڑہ پریس کلب کے باہر مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف اور حکومت کا عوام کو بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں ریلیف دینے کے معاہدہ سے منحرف ہونے پر جماعت اسلامی نے پریس کلب اوکاڑہ کے باہر احتجاج نوٹ کروایا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی گئی اور میرے سمیت رائے عتیق الرحمن کھرل صدر جے آئی یوتھ ضلع اوکاڑہ اور جماعتی کارکنان میں طیب چوہدری ؛ احمد فراز اور محسن کو گرفتار کیا گیا میں اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ ہوچھے ہتھکنڈے اور پولیس گردی ہمیں اپنا حق لینے سے روک نہیں سکتی ہم محترم حافظ نعیم الرحمن صاحب کے حکم کے مطابق عوام کو ریلیف ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے اور ہم سے کوئی ہمارا بنیادی حق چھین نہیں سکتا حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے لوگوں سے ان کے بنیادی حقوق کو چھیننے کی ہرگز کوشش نا کرے ہمیں پر امن رہنے دیا جائے