موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ہول سیل مارکیٹوں میں انڈے مہنگے
ڈسکہ(عشرت انصاری)موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ہول سیل میں مارکیٹوں میں انڈے مہنگے ہوگئے۔ ہول سیل میں فی درجن انڈے 310روپے تک پہنچ چکے، ہول سیل میں فی انڈہ 25روپے کاہوگیا، جبکہ ریٹیل میں فی درجن انڈے 320روپے تک پہنچ گئے، ریٹیل میں فی درجن انڈہ 26روپے کاہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران فی درجن انڈے 60روپے تک مہنگے ہوگئے۔ جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی۔قیمت میں 4 روپے اضافے سے مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 روپے ہو گئی، پرچون بازار میں زندہ مرغی 406 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ادھر انڈوں کی قیمت 320 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری جانبسرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے، لہسن 650 روپے، پیاز 180 روپے اور ٹماٹر 140 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 180، درجہ دوم 120 روپے فی درجن اور سیب 280 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔