کرائمز

ڈومیلی :عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

ڈومیلی(وجاہت گل)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا، "ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔ڈی پی او جہلم کاکہناتھاکہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button